61

ایمنسٹی سکیم میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان

Spread the love

اسلام آباد(کامر س رپورٹر)ایف بی آرکو حکومت کی اثاثے ظاہر کرنے کی سکیم

سے اب تک توقعات کے مطابق نتائج حاصل نہ ہوسکے جس کے بعد اثاثہ جات

ڈکلیئر یشن سکیم میں 3 ماہ کی توسیع کا امکان ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق 30

مہنگائی میں مزید اضافہ متوقع، معاشی اہداف کے حصول میں ناکامی، ٹیکس چوروں کیخلاف شکنجہ تیار

جون کو اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی سکیم ختم ہوگی جبکہ وزیراعظم عمران خان

نے گزشتہ روز ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع کا اشارہ دیا تھا۔ ذرائع کے

مطابق ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں توسیع زیادہ افراد کو اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا

موقع دینے کیلئے کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ایمنسٹی سکیم میں توسیع

صدارتی آرڈیننس کے ذریعے کی جاسکتی ہے اور سکیم میں توسیع 3 ماہ کیلئے

کیے جانے کا امکان ہے۔ دوسری جانب ترجمان ایف بی آر نے نجی ٹی وی کو

بتایاکہ اثاثہ جات ڈکلیئریشن سکیم میں توسیع نہیں کی جارہی۔

ایمنسٹی سکیم