71

پاکستان میں کاروباری طبقے کا اعتماد کم،سرمایہ کاری منفی اثر لے رہی ہے، فچ

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی ریٹنگ ایجنسی ’فچ‘ نے پاکستان کی معیشت کے

حوالے سے کہا ہے کاروباری طبقے کا اعتماد کم ہورہا ہے اور سرمایہ کاری منفی

اثر لے رہی ہے۔پاکستان اور آئی ایم ایف کے معاہدے پر تبصرہ کرتے ہوئے فچ کی

رپورٹ میں کہا گیا ہے آئی ایم ایف سے 8 مہینوں کے بعد معاہدہ طے پاگیا ہے،

آئی ایم ایف پروگرام میں اقتصادی اور مانیٹری پالیسیاں سخت رہیں گی، آئی ایم ایف

پروگرام قلیل مدت میں معیشت کیلئے منفی ہوگا۔فچ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام

کے بعد سٹیٹ بینک نے 150بیسسز پوائنٹس بڑھائے ہیں، آئی ایم ایف پروگرام کے

وقت ڈالر 142 روپے کا تھا۔ پاکستان کی معاشی نمو رواں مالی سال میں 3.2 فیصد

رہے گی، مالی سال 2020 میں معاشی نمو 2.7 فیصد رہے گی، مہنگائی بڑھے گی

اور قوت خرید کم ہوگی۔ معاشی نمو حکومتی ہدف سے کم رہے گی، خام تیل کی

قیمتوں کی وجہ سے درآمدات بڑھیں گی، سٹاک مارکیٹ کا گرنا معیشت پر اعتماد

کو کم کررہا ہے، جولائی 2018 سے سٹاک مارکیٹ 14 فیصد گر کر 2016 مارچ

کی سطح پر آگئی ہے۔فچ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ سی پیک سرمایہ کاری

معیشت کو سپورٹ فراہم کرے گا۔