150

ہنستے ہنستے پتے کی بات

Spread the love

(تحریر:…بریکہ زہرہ)

پیارے بچو! موسم گرما کی چھٹیاں یقیناََ آپ انجوائے کر رہے ہوں گے، تاہم خیال

رکھیں گرمی شدت سے پڑ رہی ہے اس سے ہر ممکن بچنے کی کوشش کریں اس

حوالے سے والدین اور گھر کے بڑے جیسا کہیں اور پر عمل کریں ورنہ آپ بیمار

پڑ سکتے ہیں جس سے نہ صرف آپ کو تکلیف سے دوچار ہونا پڑے گا بلکہ آپ

کی غفلت کے باعث والدین اور دیگر گھروالوں کو بھی پریشانی کا سامنا ہوگا،امید

ہے آپ ہماری بات پر عمل کریں گے، یوں تو آپ نے کئی لطیفے پڑھے اور سنے

ہوں گے آج ہم یہاں پر مزید کچھ مزے مزے کے ہنسانے اور قہقہوں کی برسات

لانے والے چند لطائف شیئر کر رہے ہیں یقیناََ آپ کو پسند آئیں گے

٭ایک بچہ چوکولیٹ کھا رہاتھا تو آدمی نے کہا، اتنے زیادہ چوکولیٹ کھانا اچھا

نہیں ہوتا۔ بچے نے کہا ۔۔۔ میرے دادا جی 105 سال جئے تھے۔

آدمی ۔۔۔ چوکولیٹ کھاتے تھے کیا وہ ؟؟

بچہ ۔۔۔۔ نہیں، وہ اپنے کام سے کام رکھتے تھے۔

٭گھر کا مالک ڈاکو سے ” اتنی ساری چیزیں لوٹ لی ہیں۔ یہ جائے نماز تو رہنے

دو اس پر میں نماز پڑھتا ہوں۔

چور … کیا میں مسلمان نہیں؟ صرف تم نماز پڑھتے ہو۔

ویڈیو گیمزضرورکھیلیں مگر اعتدال کیساتھ

٭ایک آدمی سبزی منڈی گیا ۔۔ تو سبزی والا سبزی پر پانی چھڑک رہا تھا۔

جب بہت دیر ہوئی تو آدمی نے کہا کہ جب یہ ٹماٹر ہوش میں آجائے تو 2 کلو تول

دینا۔

٭ڈاکٹر:… موٹاپے کا ایک ہی علاج ہے کہ تم روزانہ صرف 2 ہی روٹیاں کھایا

کرو۔

مریض:… ٹھیک ہے لیکن یہ 2 روٹیاں کھانے سے پہلے کھانی ہیں یا کھانے کے

بعد ؟

٭اْردو کے ٹیچر نے کہا۔ “بتاؤ یہ کون سا زمانہ ہے۔ میں ناچ رہا ہوں، تم ناچ رہے

ہو، ہم سب ناچ رہے ہیں۔”

طالب علم:… “سر! یہ بے غیرتی کا زمانہ ہے۔

٭ایک مقدمے میں گواہوں کے بیانات سننے کے بعد جج نے ملزم کے وکیل سے

کہا کہ کیس تمھارے موکل کے خلاف جارہا ہے تم چاہو تو ملزم کو مزید کارروائی

سے قبل اس کو الگ لے جا کر مناسب مشورہ دے دو۔

یہ سن کر وکیل ملزم کو لے کر الگ چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد وکیل اکیلے واپس آیا

تو جج نے دریافت کیا کہ ملزم کہاں ہے؟

وکیل نے جواب دیا وہ تو بھاگ گیا، میرا اسے یہی مشورہ تھا۔

ٹیم بنا کر کھیلنے والے بچے ذہین و توانا ہوتے ہیں

٭ایک آدمی کسی شخص سے ملنے چلا گیا جب دروازے پرپہنچا تو گھنٹی بجادی۔

نوکر ۔۔۔ جی کس سے ملنا ہے؟

آدمی۔۔ جائو اپنے صاحب سے کہو کہ فلاں آدمی تم سے ملنے کے لئے آیا ہے۔

جب نوکر اندر جانے لگا تو اِس آدمی کو مکان مالک کا سر کھڑکی میں نظر آیا جو

کمرے میں ٹہل رہا تھا۔۔ کچھ دیر بعد نوکر آیا اور آدمی سے کہا:… صاحب تو گھر

پر نہیں ہے۔

آدمی۔۔ میں جا رہاہوں لیکن جب تمھارا صاحب آئے تو ان سے کہنا کہ جب بھی وہ

گھر سے نکلے تو سر کھڑکی میں نہ رکھے بلکہ یہ بھی اپنے ساتھ ہی لے جایا

کرے-