110

پاکستان کا افغانستان میں جنگ کے خاتمہ کیلئے مذاکرات پر زور

Spread the love

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک ) اقوام متحدہ میں پاکستان نے جنگ سے تباہ حال

افغانستان میں جنگ کے خاتمے کیلئے افغانوں کے درمیان مذاکرات شروع کرانے

کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان کی

صورتحال کے بارے میں ایک مباحثے میں اظہارخیال کرتے ہوئے عالمی ادارے

میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ

مذاکرات کے عمل کے لئے پرعزم رہیں۔افغان حکومت اور طالبان کے درمیان امن

مذاکرات کے لئے سہولت فراہم کرنے کے حوالے سے پاکستان کی کوششوں کو

اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں جنگ اور غیرملکی مداخلت

سے پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا کہ افغان عوام کی

مشکلات کے خاتمے کے لئے پاکستان سیاسی حل کی طرف پیشرفت میں مدد کے

لئے جو بھی کردار ادا کرسکتا ہے وہ اپنا یہ کردار ادا کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا

کہ گزشتہ سال انتخابات کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں وزیراعظم عمران

خان نے افغانستان میں امن، استحکام اور خوشحالی کیلئے پاکستان کی حمایت کا

اعادہ کیا اورکہا کہ پاکستان نے ا س مقصد کے حصول کیلئے فعال کردار ادا کیا

ہے۔