133

وزارت سائنس اور ایچ ای سی کا سسٹم سکولز پراجیکٹ متعارف کرانیکا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد (ایجوکیشن رپورٹر)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے

ملک کے تمام اضلاع میں’’سسٹم سکولز‘‘ کے قیام کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے

مطابق جمعہ کو وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی چیئرمین

ہائرایجوکیشن کمیشن طارق بنوری سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان کے تمام

اضلاع میں سسٹم سکولز کے قیام کا فیصلہ کیا گیا، ابتدائی طور پر پاکستان کی 7

یونیورسٹیوں کو سسٹم سکولز میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس پروجیکٹ

کے تحت دو دوسکولز کو سسٹم سکولز کی تربیت دینے کیلئے 7یونیورسٹیز کے

حوالے کیا جائے گا جبکہ سسٹم سکولز میں ایجوکیشن دینے والے اساتذہ کو

اعزازی وظیفہ بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ فواد چوہدری اور چیئرمین ایچ ای سی

کی ملاقات میں اس پروجیکٹ کے تحت پورے ملک میں اسمارٹ سکولز قائم

کرنے کا بھی اتفاق کیا گیا۔

سسٹم سکولز