127

ایران نے سرحدی خلاف ورزی پر امریکی ڈرون مارگرایا،واشنگٹن کی تصدیق

Spread the love

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک) ایران کی جانب سے اپنی فضائی حدود میں امریکی ڈرون

مار گرانے کے دعویٰ کی امریکہ نے بھی تصدیق کردی۔امریکی اخبار واشنگٹن

پوسٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکی ڈرون آر کیو 4گلوبل ہاک ایران کے

صوبہ ہرمزگان کے علاقے کوہ مبارک میں گرایا۔امریکی حکام نے ایرانی دعوے

کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی جانب سے ان کے ایک فوجی ڈرون

کو آبنائے ہرمز کے اوپر بین الاقوامی فضائی حدود میں زمین سے فضا میں داغے

گئے ایک میزائل کے ذریعے نشانہ بنایا گیا تاہم امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان

کیپٹن بل اربن نے اس معاملے پر کوئی بھی تبصرہ کرنے سے انکار کردیا ۔