186

فلمی میوزیم سے ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو کا مجسمہ چوری

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

ہالی وڈ کی لیجنڈری اداکارہ آنجہانی مارلن منرو کا مجسمہ لاس اینجلس کے فلمی

میوزیم سے کسی نے چرا کر ہلچل مچا دی۔ ہر اداکارہ کے لیے آئیڈل تصور کی

بے باک، خوبرو، پرکشش ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو کا چوری ہونےوالا مجسمہ
————————————————————-

جانے والی خوبرو اور پرکشش مارلن منرو کے مجسمہ کی چوری کی اطلاع ملتے

ہی لاس اینجلس کی پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ ہالی وڈ

میں اپنی بے باک اداکاری اور خوبصورتی سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنے

وہ مقام جہاں سے بے باک، ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو کا مجسمہ نصب تھا
————————————————————-

والی اداکارہ مارلن منرو یکم جون 1926ء کو پیدا ہوئیں اور 1946ء میں اپنے

کریئر کا آغاز بطور ماڈل کیا۔ مارلن کے اس دور کی مشہور فلموں میں نیا گرا،

جنٹل مین پریفر بلونڈز اور ٹومیری اے ملنیئر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پلے بوائے

میگزین نے ان کی ایسی تصاویر شائع کیں جو 1948 میں لی گئی تھیں لیکن ان کی

باری مارلن کے شہرت حاصل کرنے بعد آئی۔ ان واقعات نے مارلن کی شہرت کو

آسمان پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنی فلم کمپنی ’’مارلن منرو پروڈکشنز‘‘ کی بنیاد

بے باک، خوبرو ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو کے دیگر مقامات پر نصب مجسمے
—————————————————————

رکھی اور اس کے زیر اہتمام ’’سم لائک اٹ ہاٹ‘‘ اور ’’پرنس اینڈ دی شوگرل‘‘

جیسی شہرہ آفاق فلمیں تیار کیں۔ انہوں نے دو شایاں کیں۔ پہلی شادی بیس بال کے

مشہور کھلاڑی جوڈی ماجیو سے کی اور دوسری شادی مشہور ڈرامہ نگار آرتھر

ملر سے۔ دونوں شادیاں ناکام رہیں اور طلاق پر منتج ہوئیں۔ ڈپریشن سے نجات

خوبرو، پرکشش ہالی وڈ اداکارہ مارلن منرو میوزیم کے فرنٹ پر نصب مجسمہ
—————————————————————-

پانے اور جسمانی تکالیف سے سکون پانے کے لئے وہ منشیات کا استعمال کرنے

لگیں۔ پانچ اگست 1962 کی رات وہ اپنے عالیشان گھر میں مردہ پائی گئی۔ خواب

آور گولیوں کی بھاری مقدار کو اس کی موت کا سبب قرار دیا گیا۔ انتقال کے وقت

ان کی عمرصرف 36سال تھی۔