57

صدر ٹرمپ کا آئندہ ہفتے لاکھوں غیر قانونی تارکین وطن ملک بدر کرنے کااعلان

Spread the love

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئندہ ہفتے لاکھوں غیر قانونی

تارکین وطن کو ملک بدر کرنے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا ۔ 2020ء

کے آئندہ صدارتی انتخابات میں اپنی دوبارہ امیدواری کے اعلان کے موقع پر اپنی

پالیسی کا اظہارکرتے ہوئے پیر کی شب اپنے دو ٹوئیٹر پیغامات میں انہوں نے

بتایا امیگریشن اینڈ کسٹم انفورسمنٹ کا شعبہ ایسے تمام افراد کو تلاش کرنا شروع

کرے گا جو غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوکر چھپے ہوئے ہیں۔ انہوں نے

اپنی مخالف ڈیمو کریٹک پارٹی پر بھی سخت تنقید کی کہ وہ میکسیکو کیساتھ با ر ڈ

ر کے بحران میں کسی کارروائی سے گریز کر رہے ہیں۔ کانگریس کے ڈیمو

کریٹک ارکان کا فرض تھا قانون میں موجود سقم دور کرتے ہوئے اور سیاسی پناہ

کے مسئلے کو درست کرتے لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا جس کی وجہ سے سرحد

پر بحران برقرار ہے۔ اس دوران امیگریشن حکام نے بتایا اس وقت وہ دس لاکھ

سے زائد ایسے غیر قانونی تارکین وطن پر توجہ دے رہے ہیں جنہیں وفاقی ججوں

نے ملک بدر کرنے کا حکم دے رکھا ہے لیکن وہ روپوش ہوچکے ہیں۔