129

انگلینڈ نے افغانستان کو 150 رنز سے ہرادیا

Spread the love

مانچسٹر (سپورٹس رپورٹر) انگلش ٹیم کے 398 رنز کے ریکارڈ ہدف کے تعاقب

میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر 247 رنز ہی بنا سکی۔حشمت اللہ

شہیدی 76 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ رحمت شاہ 46 اور اصغر

افغان 44 رنز بنا کر نمایاں رہے۔اوپنر نور علی زردان صفر، کپتان گلبدین نائب

37،محمد نبی 9،نجیب اللہ زردان 15 اور راشد خان 8 رنز بناکرپویلین لوٹے جب

کہ اکرم 3 اور دولت صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلش ٹیم کی جانب سے آرچر اورعاد

ل رشیدنے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ووڈ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس

سے قبل انگلش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انگلش

بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کردی، بلے بازوں

نے حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی، کپتان مورگن ، جوئے روٹ، بیرسٹو اور

معین علی نے مجموعی طور پر 25 چھکے لگا کر بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

انگلش کپتان مورگن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر سنچری

اسکور کی جو کہ ورلڈکپ کی تاریخ کی چوتھی اور رواں عالمی کپ کی اب تک

کی تیز ترین سنچری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب

سے عالمی کپ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری بھی ہے۔انگلش کپتان نے کئی اور

ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے ون ڈے کی ایک اننگز میں 17 چھکے

لگائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے ایک اننگز میں سب

سے زیادہ چھکے ہیں۔مورگن نے مجموعی طور پر 71 گیندوں پر 148 رنز بنائے۔

ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔انگلش ٹیم نے مقررہ اوورز میں 6

وکٹوں پر 397 رنز کا پہاڑ جیسا ٹوٹل کھڑا کیا، بیرسٹو 90، ونسے 20، روٹ 88،

بٹلر اور اسٹوکس 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ معین علی 9 گیندوں پر 31

اور ووکس ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان سب

سے مہنگے بولر ثابت ہوئے جنہوں نے 9 اوورز میں 110 رنز دیے اور کوئی

وکٹ حاصل نہیں کی، پیسر زردان اور گلبدین نائب نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔