116

مصر کے پہلے سابق صدر محمد مرسی کا جیل میں انتقال

Spread the love

قاہرہ (مانیٹرنگ ڈیسک) مصر کے سابق صدر محمد مرسی جیل میں انتقال کرگئے۔

وہ جمہوری طریقے سے منتخب ہونیوالے مصر کے پہلے صدر تھے جنہیں فوجی

بغاوت کے نتیجے میں معزول کرکے جیل میں ڈال دیا گیاتھا۔مصر کے سرکاری

میڈیا کے مطابق سابق صدر محمد مرسی پیر کے روز ایک عدالت میں پیش ہوئے

جس کے بعد انہیں جیل پہنچایا گیا جہاں وہ وفات پاگئے۔ عدالتی سماعت کے بعد

جیل میں انہیں سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث وہ تھوڑی

ہی دیر میں وفات پاگئے۔خیال رہے مصر پر ہمیشہ سے ہی ڈکٹیٹرز کی حکومت

رہی ہے لیکن محمد مرسی پہلے صدر تھے جو جمہوری طریقے سے منتخب

ہوئے تھے۔ 2011 میں عرب بہارآئی تو اس وقت کے صدر حسنی مبارک کے 30

سالہ اقتدار کا خاتمہ ہوا جس کے بعد محمد مرسی مصر کے پہلے جمہوری صدر

منتخب ہوئے۔ وہ اخوان المسلمون کے پلیٹ فارم سے صدر منتخب ہوئے تھے لیکن

ایک سال بعد 2013 میں ایک اور فوجی بغاوت کے نتیجے میں ان کے اقتدار کا

خاتمہ کرکے انہیں جیل میں ڈال دیا گیا جبکہ ان کی جماعت پر پابندی عائد کردی

گئی تھی۔