188

شاہینوں کی رات بھر موج مستی، کپتان دوران فیلڈنگ جمائیاں لیتے رہے

Spread the love

مانچسٹر (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ سے قبل تمام ٹیمیں حکمت عملی تیار کرتی ہیں اوراگر

آمنا سامنا ہو پاکستان اور بھارت میں تو پھر اور بھی زیادہ تیاری کےساتھ ساتھ

خود کو جسمانی حوالے سے فٹ رکھنے کی بھی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ

دونوں روایتی ٹیموں کے مابین مقابلے کو صرف شائقین کرکٹ ہی نہیں دیکھتے

بلکہ کرکٹ سے شغف نہ رکھنے والے دنیا بھر کے افراد اپنے گھروں یا باہر

ہوٹلز و دیگر تفریحی مقامات پر میچ کو بڑے انہماک سے دیکھتے ہیں گزشتہ

روز عالمی کرکٹ میلے کا فائنل کے بعد سب سے بڑا میچ تھا لیکن پاکستان کے

صفر پر آئوٹ ہونے والے شعیب ملک رات گئے موج مستی کرتے پائے گئے۔

سینئر صحافی مرتضیٰ علی شاہ نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں شعیب

ملک کو ایک شیشے سموکنگ کی محفل میں بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

صحافی کے مطابق یہ ویڈیو پاک بھارت میچ شروع ہونے سے 7 گھنٹے پہلے

مانچسٹر کے ولم سلو روڈ پر واقع ایک کلب میں بنائی گئی تھی جس میں شعیب

ملک اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا اور دوستوں کے ساتھ موجود ہیں۔ مرتضیٰ علی شاہ نے

کہا شعیب ملک کے ساتھ پاکستان ٹیم کے دیگر کھلاڑی بھی اس جگہ پر موجود

تھے اور سب لوگ شیشہ پی رہے تھے۔ خیال رہے انگلینڈ کے وقت مطابق

پاکستان اور بھارت کا میچ صبح ساڑھے 11 بجے شروع ہوا تھا، اگر اس حساب

سے دیکھا جائے تو یہ ویڈیو صبح کے ساڑھے 4 بجے بنائی گئی، یہ وہ وقت ہے

جب شعیب ملک کو آرام کرنا چاہیے تھا لیکن موصوف بے وجہ مٹرگشت میں

مصروف پائے گئے جس کے اثرات میچ میں ان کی پرفارمنس پر بھی دیکھے

گئے۔ دوسری طرف کپتان سرفراز احمد فیلڈنگ کے وقت جمائیاں لیتے رہے

جیسے ان پر بھی نیند کا غلبہ طاری تھا-