172

ٹرمپ کا میئر لندن صادق خان کو ہٹانے کا مطالبہ

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لندن چاقو حملوں کو مخالفین پر حملوں کیلئے

استعمال کرتے ہوئے لندن کے مسلمان میئر صادق خان کو عہدے سے ہٹانے کا

مطالبہ کر دیا۔ جس کے ردعمل میں میئر لندن کے ترجمان نے کہا ہے ایسے بیان

کا جواب دے کر وقت ضائع نہیں کرنا چاہتے۔ قبل ازیں امریکی صدر اور میئر

لندن میں ایک مرتبہ پھر لفظی حملے شروع ہو گئے ، ٹرمپ نے صادق خان کو

برطانیہ کیلئے آفت قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اورلندن چاقو حملوں پر

ٹویٹ کرتے ہوئے کہا صادق خان کو لندن میں جرائم پر توجہ دینی چاہیے نہ کہ

مجھ پر۔