259

سٹیج ڈراموں کی تشہیر، خواتین اداکارائیں سوشل میڈیا پر متحرک، پروڈیوسرز، ڈائریکٹرز بھی نہال

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن شو بز رپورٹر)

خواتین اداکارائوں نے اپنے سٹیج ڈراموں کی تشہیر کیلئے سوشل میڈیا کا بھرپور

استعمال شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق فلم اور ٹی وی کی نسبت اسٹیج سے

وابستہ اداکارائیں سوشل میڈیا کا بھرپور استعمال کررہی ہیں جہاں وہ نہ صرف

اپنے پرستاروں کو اپنی سر گرمیوں سے آگاہ رکھتی ہیں بلکہ لائیو سوالوں کے

جوابات بھی دیتی ہیں۔ اداکارائوں کی جانب سے سوشل میڈیا کو اپنے آنے والے

اور زیر نمائش اسٹیج ڈراموں کی رتشہیر کے لئے بھی استعمال کیا جارہا ہے ۔

پروڈیوسر ز اور ڈائریکٹرز کا کہنا ہے کہ اب شاہراہوں پر فلیکسز اور سٹیمرز

لگانے کی بجائے سوشل میڈیا بہترین پلیٹ فارم ہے اور خواتین اداکارائوں کی

وجہ سے ان کے پراجیکٹس کی بھرپور تشہیر ہو رہی ہے ۔