94

امریکی موٹو ’’خدا پر ہمیں اعتقاد ہے‘‘ برقرار، دہریئے کی اپیل مسترد

Spread the love

واشنگٹن (جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکی سپریم کورٹ نے ایک دہریئے کی یہ درخواست خارج کردی جس نے

کرنسی پر درج موٹو ’’ خدا پر ہمیں اعتقاد ہے‘‘ کو حذف کرنے کی استدعا کی

تھی۔ مائیکل نیوڈو نامی ایک امریکی شہری نے یہ موقف اختیار کیا تھا کہ اس موٹو

کے امریکی کرنسی پر اندراج سے ریاست اور مذہب کے درمیان موثر تعلق ظاہر

ہوتا ہے۔ وہ پہلے سکولوں میں خدا کی اطاعت کے عہد پر مبنی دعائوں کو پڑھنے

کو چیلنج کر چکا ہے۔ اس نے امریکی کرنسی پر درج موٹو کو حذف کرانے کی

کوشش کا آغاز ڈسٹرکٹ کورٹ سے کیا اور سرکٹ ہائوس سے ہوتا ہوا اپنی

درخواست سپریم کورٹ میں لے آیا، لیکن اسے مسلسل ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

دہریوں کے ایک گروپ کی نمائندگی کرتے ہوئے نیوڈو نے یہ دلیل پیش کی کہ

1864ء تک امریکی ڈالر کی کسی کرنسی پر خدا پر اعتقاد والی عبارت در ج نہیں

تھی، اس کے بعد یہ اندراج مذہب کی توثیق کے مترادف ہے۔ سپریم کورٹ کے

ججوں نے درخواست پر کوئی تبصرہ کئے بغیر اسے مسترد کردیا۔