169

عالمی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کا انٹر پرینیور کا خصوصی ایوارڈ پاکستان کے نام

Spread the love

ہیگ(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دینے والی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی آزاد

ہیلتھ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منعقدہ جی آئی ایس ٹی کیٹیلِسٹ

مقابلوں میں ابھرتی ہوئی معیشت میں بہترین اینٹروپرونیئر کا خصوصی ایوارڈ دیا

گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق مقابلہ عالمی اینٹروپرونیئر

سمٹ(جی ای ایس) کے نام سے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوا تھا،جون کے

پہلے ہفتے میں منعقد ہونیوالے اس مقابلے میں آزاد ہیلتھ کے روحِ رواں سید ابرار

ان 30 فائنلسٹ میں شامل تھے جو 18 مختلف ممالک سے شریک ہوئے تھے،

سمٹ میں غذا اور زراعت، روابط، توانائی، صحت اور پانی جیسے پانچ

موضوعات پر ایوارڈ دیئے گئے ، صحت کے شعبے میں ایوارڈ پاکستان کے نام

رہا۔ جی آئی ایس ٹی کیٹے لسٹ مقابلے کا مقصد سائنس اور ٹیکنالوجی استعمال

کرنیوالے نئے ماہرین کو عالمی سطح پر ان کے نئے خیالات اور کاروباری ماڈل

کیلئے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے،امسال اس مقابلے کیلئے 4ہزار افراد نے درخواست

دی تھی جس میں 650,000 ڈالر کے انعامات تھے، اس کے انعقاد میں ایمیزون،

گوگل، مائیکروسوفٹ، فلپس اور سلیکن ویلی بینک نے اہم کردار ادا کیا تھا ۔ ہر جی

ای ایس زمرے میں پانچ پانچ افراد کو حتمی طور پر منتخب کرکے جی ای ایس

ہالینڈ میں بھیجا گیا تھا۔ آزاد ہیلتھ بلاک چین کی طرز پر بنایا جانیوالا ہیلتھ ڈیٹا کا

پلیٹ فارم ہے جس میں عالمی سطح پر موجود مریض اپنے طور پر اپنی صحت و

بیماری کا ڈیٹا ریکارڈ کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ خواہ وہ ہسپتالوں دیگر مراکز اور

صحت کے آلات میں ہی کیوں نہ موجود ہو۔اس سہولت سے وہ خاندان فائدہ اٹھا

سکتے ہیں جن کے پیارے دیرینہ، لاعلاج یا جان لیوا امراض کے شکار ہیں۔ ابرار

نے اس کی بنیاد 2016 میں اسوقت رکھی جب وہ خود میڈیکل ریکارڈز کی عدم

دستیابی سے گز رے اور شدید نقصان اٹھایا۔ اس کے بعد سید ابرار نے کراچی میں

واقع نیسٹ آئی او سے اس خیال کو ایک باقاعدہ اسٹارٹ اپ میں تبدیل کرنے کیلئے

رابطہ کیا جہاں نیسٹ کے ماہرین نے انہیں ہر طرح کی سہولت و تربیت فراہم کی

جس کی بدولت اور اپنی محنت کے بعد آزاد ہیلتھ کی گونج عالمی پلیٹ فارم تک

پہنچی اور اب وہ پاکستان کیلئے ایک اہم اعزاز بھی حاصل کرچکی ہے۔اس موقع

پر نیسٹ آئی او کی روحِ روا ں اور پاکستان سافٹ ویئر ہائوس ایسوسی ایشن کی

سابقہ صدر جہاں آرا نے اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا سید ابرار کی عالمی

پذیرائی اس کی محنتوں کا ثمر ہے،انہوں نے توقع ظاہر کی کہ آزاد ہیلتھ اسٹارٹ

اپ ہزاروں لاکھوں افراد کی زندگی پر مثبت اثرات مرتب کرے گی۔