64

پارکنگ سے بھی چھوٹے فلیٹ

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

یوں تو ہانگ کانگ مہنگے مگر مختصر نینو فلیٹس کیلئے مشہور ہے لیکن اب

ایک بلڈر نے حال ہی انتہائی چھوٹے اپارٹمنٹس بنا کر لوگوں کو حیران کر دیا ہے۔

جیسے ہی لوگوں نے سوچا اب ان سے مختصر کون سے فلیٹس ہونگے تو رئیل

اسٹیٹ ڈیولپرز نے ٹی پلس کے منصوبے سے پردہ اٹھایا،

ٹی پلس کو یوں کہہ لیں یہ شو باکس فلیٹ ہیں جو فلیٹس کی نئی قسم ہیں۔ اس کا

رقبہ صرف 128 اسکوائر فٹ یعنی عام پارکنگ کی جگہ سے بھی چھوٹا، کیونکہ

ایک عام پارکنگ کی جگہ بھی 130 اسکوائر فٹ ہوتی ہے، مگر حیران کن بات یہ

ہے کہ اس انتہائی مختصر سے رقبے کے باوجود فلیٹ میں وہ تمام سہولیات میسر

ہیں جو کسی بھی انسان کو زندگی گزار نے کیلئے درکار ہوتی ہیں جیسے کچن،

ٹوائلٹ، سامان رکھنے کی جگہ، ریفریجریٹر، بیڈ اور کھانے کی میز، اس بارے

میں جو کوئی سوچنے کی کوشش کرے تو ششدر رہ جائے،

بلڈر کو پوری امید اس کے یہ تمام فلیٹس فروخت ہو جائیں گے تاہم اس کاروبار

سے منسلک دیگر لوگ اسے بد ترین قرار دے رہے ہیں۔ لیکن ٹی پلس کا ایک

اپارٹمنٹ ہانگ کانگ ڈالر2.85 ڈالر پر فروخت کیلئے دستیاب ہے یعنی 364,000

امریکی ڈالر۔ یہ قیمت اگر آپ کو زیادہ لگ رہی ہے تو سن لیں نینو فلیٹ اس سے

بھی مہنگے ہیں اور ان کی قیمت 7.90 ملین امریکی ڈالر ہے یعنی ایک ملین

امریکی ڈالر۔

معاملہ صرف اتنے مختصر فلیٹس پر ختم نہیں ہوگیا بلکہ ہانگ کانگ کے بلڈرز

کے پاس اس سے بھی چھوٹے فلیٹس کا منصوبہ موجود ہے جو صرف 61.4

اسکوائر فٹ پر ہونگے-