47

جنوبی افریقہ نے افغانستان کوشکست دے دی

Spread the love

اوول (مانیٹرنگ ڈیسک ) انگلینڈ میں جاری کرکٹ ورلڈکپ کے 21 ویں میچ میں

جنوبی افریقا نے افغانستان کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر میگا ایونٹ میں پہلی

کامیابی حاصل کرلی تفصیلات کے مطابق کارڈف میں کھیلے گئے میچ میں جنوبی

افریقا کے کپتان فاف ڈپلیسی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کی جانب سے اننگز کا حضرت اللہ زازئی اور نور علی نے کیا لیکن ٹیم

کو بڑی شراکت دینے میں ناکام ہوئے اور پہلی وکٹ 39 کے مجموعی اسکور پر

گری جب زازئی 22 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ حضرت اللہ کے آؤٹ ہونے کے بعد

افغان ٹیم سنبھل نہ سکی اور پوری ٹیم 125 رنز بناکر ڈھیر ہوئی، افغانستان کی

جانب سے راشد خان 35، نور علی 32 اور حضرت اللہ زازئی 22 رنز بناکر نمایاں

رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے عمران طاہر نے 4، مورس نے 3 اور فیلکووائیو

نے 2 کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔ افغانستان کے 126 رنز کے ہدف کے تعاقب میں

جنوبی افریقا کی جانب سے اننگز کا آغاز ہاشم آملہ اور ڈی کوک نے پر اعتماد

انداز میں کیا۔پہلی وکٹ کی شراکت میں دونوں بلے بازوں نے 104 رنز کی

پارٹنرشپ قائم کی تاہم ڈی کوک 68 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ پروٹیز نے افغان ٹیم کا

ہدف 29 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا اور میگا ایونٹ میں

جنوبی افریقا کی پہلی کامیابی ہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے ڈی کوک 68 رنز

بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ ہاشم آملہ 41 رنز بناکر ناقابل شکست رہے، افغان بولر

گلبدین نائب نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس جیت کے بعد جنوبی افریقہ پوائنٹس ٹیبل

پر 3 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہے جبکہ افغانستان اب تک کوئی

پوائنٹس حاصل نہیں کرسکا۔