Oil and Gas Regulatory Authority (OGRA) Logo 65

اوگرامیں کرپشن کی نشاندہی کرنیوالے شعبہ اپیل کاسربراہ برطرف

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اوگرامیں کرپشن کی نشاندہی کرنیوالے شعبہ اپیل کے

سربراہ کو برطرف کردیا گیا،سینئرایگزیکٹوڈائریکٹرمعظم چودھری کوشعبہ اپیل

سے ہٹادیاگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق معظم چودھری نے آئل ڈیپارٹمنٹ میں

کرپشن کی نشاندہی کی تھی جس پر انہیں عہدے سے ہٹا دیا گیا ان کی جگہ زین

العابدین قریشی کوسینئرایگزیکٹوڈائریکٹرشعبہ اپیل تعینات کردیا گیا۔واضح رہے

معظم چودھری کوحال ہی میں شعبہ اپیل کاسربراہ تعینات کیاگیاتھا ،معظم چودھری

نے نجی کمپنی کیخلاف کیسزتیزکرنے کی ہدایت کی تھی اور نجی آئل کمپنی

کوغیرمعیاری تیل فروخت کرنے پر 5 کروڑجرمانہ کیا،اپیل کافیصلہ نہ ہونے سے

کروڑوں روپے کی وصولی تاخیرکاشکار ہو گئی ،نجی آئل کمپنی نے اوگرامیں

جرمانے کیخلاف اپیل دائرکررکھی ہے۔