98

بلوچستان کابینہ کا اجلاس کل،بجٹ کی منظوری دی جائیگی

Spread the love

کوئٹہ (سٹاف رپورٹر)بلوچستان کابینہ کا اجلاس(کل) پیر کو ہوگا جس میں بجٹ

کی منظوری دی جائیگی جبکہ صوبائی بجٹ 19جون کو پیش کیا جائیگا ،بلوچستان

حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شعبہ صحت کیلئے 24ارب 50کروڑ

سے زائد رقم مختص کرنے کی تجویزدیدی ،تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال

کے بجٹ میں صحت ،تعلیم اور امن و امان کو ترجیحات میں شامل کیاگیا ہے ذرائع

کے مطابق صوبائی حکومت نے شعبہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کرتے ہوئے

24ارب50کروڑ سے زائد رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔