102

بھارت میں مذہب کی بنیاد پر ہونیوالے تشدد کی مذمت کرتے ہیں،امریکہ

Spread the love

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) اعلیٰ امریکی عہدیدار برائے جنوبی ایشیا نے بھارت

میں نو منتخب مودی حکومت پر زور دیا ہے کہ فوری طور پر مذہب کی بنیاد پر

ہونیوالے تشدد کی مذمت کر کے انتہا پسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔میڈیا

رپورٹ کے مطابق امریکی ذیلی کمیٹی برائے امور خا رجہ کے اجلاس میں سٹیٹ

ڈیپارٹمنٹ کی قائم مقام سیکریٹری برائے جنوبی اور وسطی ایشیا ایلس ویلز نے

بتایا بھارت کو اس بات پر بھی راضی کرنے کی کوشش کی کہ روس سے

ایس400 دفاعی میزائیل نظام نہ خریدا جائے۔اجلاس میں امریکہ اور بھارت کے

تعلقات کے حوالے سے بریفنگ میں انکا کہنا تھا بھارت کیساتھ ہماری بات چیت

میں ہم نے ایک متنوع وجامع معاشرے کو محفوظ بنانے کی اہمیت پر روشنی ڈالی

اور ملک میں مذہب کی بنیاد پر امتیازی سلوک کے مسئلے پر بھی بات ہوئی۔

بھارتی آئین میں مذہبی آزادی کے تحفظ کا ذکر کرتے ہوئے ایلس ویلز نے کہا ہم

مذہب کی بنیادپر ہونیوالے تشدد اور اس میں ملوث افراد کو سزا دینے کیلئے بھارت

کے جمہوری طریقے سے منتخب رہنماؤں اور اداروں کی طرف دیکھتے ہیں، اس

قسم کی اقدامات بھارت کی سلامتی و اقتصادی مفادات کو مضبوط کریں گے بلکہ

ہمارے باہمی تعلقات کو بھی بہتر بنائیں گے۔