35

ڈالر، سونا ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گئے

Spread the love

کراچی(کامر س رپورٹر) ڈالر اور سوناملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

،تفصیلات کے مطابق انٹر بینک میں 3.10روپے اضافہ کے بعد ڈالر 156روپے

جبکہ اوپن مارکیٹ میں 3.50روپے اضافے کے بعد 157روپے کی بلند ترین سطح

پر پہنچ گیا ۔ دن کے آغاز پر فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 1.30

روپے اضافہ سے 154.20 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ایک

روپے اضافے کے بعد 154.50 پیسے پر پہنچ گئی تھی تاہم کچھ ہی دیر بعد ڈالر

کی قیمت 157روپے تک جاپہنچی۔اوپن مارکیٹ میں 13روز میں ڈالر کی قیمت

7روپے بڑھی ہے ۔

صرافہ مارکیٹ کے مطابق ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2700 روپے فی

تولہ اضافہ ہوا ہے اور سونے کی فی تولہ قیمت 75900 روپے جبکہ 10 گرام

سونے کی قیمت 6072 روپے اضافے کے بعد 60720 روپے ہوگئی ہے سونے کی

قیمت میں حالیہ اضافہ کے بعد سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply