108

انگلینڈ نے ویسٹ انڈیز کوبا آسانی8 وکٹوں سے شکست دے دی

Spread the love

ساوتھمپٹن(سپورٹس رپورٹر) کرکٹ ورلڈکپ کے 19ویں میچ میں میزبان انگلینڈ

نے ویسٹ انڈیز کویکطرفہ مقابلے کےبعد 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ساوتھمپٹن

میں کھیلےگئے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو بیٹنگ کی

دعوت دی، شاندار بولنگ کی بدولت پوری ٹیم کو 212 رنز پرآوٹ کردیا۔کرس گیل

اور ایون لیوس نےویسٹ انڈیز کی طرف سے اننگز کا آغاز کیا لیکن لیوس صرف

2 رنز کے ہی مہمان ثابت ہوئے جس کے بعد ہوپ بیٹنگ کے لیے آئے لیکن وہ

بھی 11 رنز بناکر پویلین چلتے بنے۔کرس گیل بھی 36 رنزبنا کر آوٹ

ہوئے ، نکولس پورن اور شمرون ہیٹمیئر نے ذمہ دارنہ بلے بازی کا مظاہرہ کرتے

ہوئے بالترتیب 63 اور 39 رنز بنائے۔ کپتان جیسن ہولڈر 9 رنز ہی بناسکے،

آندرے رسل 21 اور کارلوس بریتھ ویٹ کی اننگز 14 رنز تک محدود رہی۔انگلینڈ

کی جانب سے جوفرا آرچر اور مارک ووڈ نے 3،3 جب کہ جوئے روٹ 2، کرس

ووکس اور پلنکٹ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔بولنگ کے بعد بلے بازوں

نےاچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف صرف دو وکٹوں کے نقصان

پر حاصل کرلیا، تجربہ کار بیٹسمین جوئے روٹ نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے

سنچری اسکور کی اور وہ 100 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ،کرس وواکس نے

40 اور بیرسٹو45 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جب کہ بین اسٹوکس 10 رنز بنا کر ناٹ

آؤٹ رہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے گیبرل نے دونوں وکٹیں حاصل کیں۔