37

ڈالر کی پھر بڑی پرواز، 153 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

Spread the love

کراچی( جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر،مانیٹرنگ ڈیسک)

روپے کے مقابلے میں ڈالر کو ایک بار پھر پر لگ گئے جبکہ روپے کی قدر میں

مزید کمی ہو گئی، ڈالرکی انٹربینک قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی قدر میں اضافہ ہوا۔ جمعرات کو کاروبار کے

آغاز پر انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ایک بار پھر کمزور ہوگیا، ڈالر

کی قیمت میں 1.33 روپے اضافہ ہوا جس سے ڈالر 153 روپے پر پہنچ گیا،

انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی اس کی

قیمت میں اضافہ ہوگیا اور ڈالر 153.50 روپے کا ہوگیا ہے۔ عید کے بعد اوپن

مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 4.20 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ فاریکس رپورٹ کے

مطابق یورو کی قدر میں 1 روپے کا اضافہ ہوا جس سے یورو کی قیمت خرید

169.50 روپے سے بڑھ کر170 روپے اور قیمت فروخت 172.20 روپے سے

بڑھ کر173.20 روپے ہو گئی اسی طرح 1.50 روپے کے اضافے سے برطانوی

پونڈ کی قیمت خرید 190 روپے سے بڑھ کر191.20 روپے اور قیمت فروخت

193 روپے سے بڑھ کر194.50 روپے ہو گئی۔ کرنسی ڈیلرز نے ڈالر کی قدر

میں اضافے کی وجہ مالی سال کے اختتام کو قرار دیا اور کہا مالی سال کے

اختتام کی تاریخ 30 جون قریب پہنچ رہی اور ساتھ ہی ملٹی نیشنل کمپنیاں اپنا تمام

منافع ملک سے باہر بھیج رہی ہیں اسی لئے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

خیال رہے عید الفطر کی چھٹیوں سے قبل بھی انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے

مقابلے میں روپے کی قدر میں کمی کا رجحان دیکھا گیا تھا حکومت پاکستان اور

انٹرنیشنل مانیٹر فنڈ (آئی ایم ایف) سے معاہدے کے بعد ڈالر کی قیمت میں گزشتہ

ماہ مئی میں ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قدر میں 9 روپے 60 پیسے کا اضافہ

ہوگیا تھا اوراب ڈالر انٹر بینک میں بھی روپے کے مقابلے میں تاریخ کی بلند ترین

سطح 153 روپے پر پہنچ گیا ہے ۔ دریں اثنا سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی

بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے اور فی تولہ سونا 600 روپے اضافے کے بعد

73150 روپے جبکہ 10 گرام سونا 514 روپے اضافے کے بعد 62715 روپے کا

ہوگیا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 3 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 1337 ڈالر فی

اونس تک جا پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply