71

پومپیو کی پاکستان کےخلاف پھر ہرزہ سرائی، بھارت سے دفاعی تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ

Spread the love

واشنگٹن(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بھارت کیساتھ بڑھتے ہوئے روابط کا دفاع

کرتے ہوئے کہا ہے ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان کیخلاف سخت موقف اپنایا ہوا ہے۔

گزشتہ روز واشنگٹن میں امریکہ بھارت بزنس کونسل کے 44 ویں سالانہ اجلاس

سے خطاب میں امریکی وزیر خارجہ نے کہا خطے میں دہشتگردی کیلئے پاکستان

کی حمایت ناقابل قبول ہے جس کیخلاف سخت موقف اپنایا گیا ہے، مائیک پومپیو

کا کہنا تھا سابق صدر بش نے بھارت کیساتھ سول نیوکلیئر معاہدہ کیا، صدر اوباما

نے بھارت کو مرکزی دفاعی پارٹنر کا درجہ دیا اور صدر ٹرمپ کی سربراہی میں

دونوں ملکوں کے دفاعی تعاون کو نئی بلندیوں پر پہنچایا جارہا ہے۔ واضح رہے

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو رواں ماہ 24 تا 30 جون تک بھارت اور سری

لنکا سمیت ایشیائی ممالک کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply