162

پیر یا قسمت کا حال بتانے وا لا نہیں عمران جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،نوازشریف

Spread the love

لاہور(سٹا ف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے تاحیات قائد اور سابق وزیراعظم

نوازشریف نے کہا ہے کہ میں کوئی ولی پیر یا قسمت کا حال بتانے وا لا نہیں لیکن

عمران خان جلد انجام کو پہنچنے والے ہیں،عمران خان اور علیمہ خان کے خلاف

ٹھوس چارجز موجود ہیں، ان کا جلد کڑا احتساب ہوگا،بنی گالہ کرپشن کی دلدل میں

پھنسا ہوا ہے، ہم عوامی مینڈیٹ سے آئے اور یہ عوامی مینڈیٹ سے محروم

ہیں،عمران خان سلیکٹڈ وزیراعظم نہ ہوتے تو ملک کی حالت بہتر ہوتی، عمران

خان نے آئی ایم ایف سے قرضے لے کر خود کشی تو نہیں کی مگر قوم کو خود

کشی پر مجبور کردیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات

کرنے والے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواز

شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں خاندان کے افراداور پارٹی رہنمائوںنے ملاقاتیں

کیں ، پارٹی رہنمائوں نے نواز شریف سے ملک کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ

خیال اور آئندہ کے حوالے سے رہنمائی بھی حاصل کی ۔ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان

نے بھی جیل میں نواز شریف سے ملاقات کر کے ان کا طبی معائنہ کیا ۔

نوازشریف نے وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ایسا

کھلاڑی ہے جسے تماشائی جلد سٹیڈیم سے باہر پھینک دیں گے، امپائر کی انگلی

کی بات کرنے والے عمران خان کو شرم آنی چاہیے، وہ کھیل کے دوران ہٹ

دھرمی کا مظاہرہ کررہا ہے۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ عمران خان بے انتظامی

اور نااہلی چھپانے کے لیے سابق حکومت پر الزام لگارہے ہیں۔نوازشریف نے کہا

کہ ہمارے دور میں بھارتی وزیراعظم خود چل کر پاکستان آئے، ہم نے ایٹمی

دھماکے کیے تو دنیا کو پاکستان کی اہمیت کا اندازہ ہوا، جب کوئی خود اندر جانے

والا ہوتا ہے تو وہ پہلے دوسرے کو اندر بھیجتا ہے، موجودہ حکومت بلاوجہ بڑے

سیاستدانوں کو جیل بھیج رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے آئی ایم ایف کو خیر باد

کہہ دیا تھا اور یہ ان کے سامنے جھک رہے ہیں، مسلم لیگ (ن) نے بھرے ہوئے

خزانے چھوڑے، موٹروے بنائیں، ہم نے دہشت گردی اور مہنگائی کم کی، ملک

میں بجلی بجلی کردی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈالر کنٹرول میں

رہا اور ملکی ذخائر بڑھے، تیل کی قیمت کم ہوئی، ہمارے دور میں ترقی کی شرح

5اعشاریہ 8فیصد تک پہنچ چکی تھی، اب ترقی کی شرح 4فیصد بھی نہیں رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 10ماہ میں قوم کو مایوس کردیا، ہمارے دور

میں ضروریات زندگی کی ہر چیز سستی تھی لیکن آج عوام کی چیخیں نکل رہی

ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کے کارکن اپنی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے کوٹ لکھپت

جیل کے باہر پہنچے ۔شریف خاندان کے افراد کی آمد پر کارکنوں کی جانب سے

گاڑیوں پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔