98

آصف زرداری ناسازی طبیعت کی وجہ سے راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری کو طبیعت کی ناسازی

کے باعث راولپنڈی انسٹی ٹیویٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔میڈیا رپورٹس کے

مطابق منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی زیر تفتیش سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے

شریک چیئرمین آصف زرداری کی طبیعت خراب ہوگئی ہے اور انہیں راولپنڈی

انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔اس سے قبل صف زرداری کے طبی

معائنے کے لئے ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نیب کے دفتر گئی تھی اور سابق صدر کا

مکمل چیک اپ کیا، اس دوران انکے دل کی دھڑکن، شوگر لیول اور بلڈ پریشر

بھی چیک کیا گیا جس میں سے شوگر لیول کم ، دل کی ڈھرکن اور بلڈ پریشر

نارمل تھا، تاہم بعد میں انہیں بلڈ پریشر ہائی ہونے پر ہسپتال منتقل کر د یا گیا۔ذرائع

کا کہنا ہے پولی کلینک کی تین رکنی خصوصی میڈیکل ٹیم آصف زرداری کے

ہمراہ ہے، اور آر آئی سی ہسپتال کی ایمرجنسی میں سا بق صدر کا طبی معائنہ

میجرجنرل (ر) اظہرمحمود کیانی کی نگرانی میں کیا جارہا ہے۔دوسری جانب

آصف زرداری کی آر آئی سی ہسپتال پہنچنے پر سکیو رٹی ہائی الرٹ کردی گئی

ہے جبکہ سکیورٹی اہلکاروں نے غیر متعلقہ افراد کوہسپتال سے باہر نکال دیا ہے۔

دوسری جانب نیب حکام کا کہنا ہے آصف زرداری کا یہ معمول کا طبی چیک اپ

ہے۔ترجمان پیپلز پارٹی کا مؤقف ہے آصف زرداری کی طبیعت ناسازی سے متعلق

انہیں اب تک اطلاع نہیں دی گئی۔خیال رہے نیب نے 10 جون کو سابق صدر آصف

علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔