95

پاکستانی زائرین کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے پر عراق کی معذرت

Spread the love

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) عراق نے پاکستانی زائرین کو بدتمیزی و تشدد کا

نشانہ بنائے جانے پر پاکستان سے معذرت کر تے ہوئے واقعے میں ملوث ایئر ویز

اور پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق عراق میں پاکستانی

زائرین سے بدتمیزی کرنے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے پر عراق نے

پاکستان سے معذرت کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عراقی حکومت نے پاکستانی سفیر

کے ذریعے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا۔ واقعے میں ملوث ایئر ویز اور پولیس

اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے، عراقی حکام نے یقین دہانی کروائی ہے کہ

اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ پاکستانی زائرین نے

عراقی ایئر لائن میں ایئر کنڈیشنڈ خراب ہونے پر احتجاج کیا تھا جس پر انتظامیہ

نے انہیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور بغداد ایئر پورٹ پر محصور کردیا تھا۔