96

بانی ایم کیوایم سے تفتیش مکمل،ضمانت پر رہا

Spread the love

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)بانی ایم کیو ایم کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔ نجی ٹی وی

کے مطابق سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم سے گزشتہ رات برطانوی وقت کے

مطابق رات 10 سے 12بجے تک تفتیش کی اور ان سے مختلف سوالات کئے تاہم

الطاف حسین نے لندن پولیس کے سوالات کا کوئی جواب نہیں دیا۔بانی ایم کیو ایم

نے پولیس کو صرف اپنے نام، تاریخ پیدائش اور گھر کے پتے کی تصدیق کی جب

کہ دورانِ تفتیش الطاف حسین کے وکلا بھی ان کے ساتھ تھے۔اس کے علاوہ پولیس

نے بانی ایم کیو ایم کے گھر اور ایم کیو ایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کی تلاشی

مکمل کر لی ہے جہاں سے الطاف حسین کی تقاریر سے متعلق مواد قبضے میں لیا

گیا ہے۔دوسری جانب لندن پولیس نے بانی ایم کیوایم کو مزید 12 گھنٹے حراست

میں رکھنے کی درخواست دے دی ہے۔الطاف حسین کی 24 گھنٹے کے لیے

حراست کا وقت پورا ہونے کے بعد انہیں مزید حراست میں رکھا جائے گا جس کے

لیے درخواست ساتھ ورک پولیس اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ نے دی ہے۔ اس حوالے

سے لندن پولیس کاکہناہے کہ الطاف حسین کے خلاف تحقیقات جاری رہیں گی ،

ان کے خلاف لگائے الزامات میں ثبوت تحقیقات کے لئے ناکافی ہیں ۔