35

حکومتی اتحادیوں کااہم اجلاس، وزیر اعظم سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ

Spread the love

اسلام آباد(جنرل رپورٹر )حکومت کی چار اتحادی جماعتوں کا بڑا اجلاس ہوا،

جس میں اہم فیصلے کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق بدھ کو مسلم لیگ (ق) کے

صدر چوہدری شجاعت کی رہائشگاہ پراتحادی جماعتوں نے سر جوڑ لیے۔اجلاس

میں (ق) لیگ،ایم کیوایم پاکستان، بی اے پی اور جی ڈی اے کی پارلیمانی لیڈر شپ

شریک ہوئے۔چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ پر ہونیوالے اس اجلاس میں چاروں

جماعتوں کے 20 کے قریب رہنماء اور پارلیمانی لیڈر ز نے شرکت کی۔ نجی ٹی

وی کے مطابق اجلاس میں چاروں اتحادی جماعتوں نے وزیر اعظم عمران خان

سے مشترکہ ملاقات کا فیصلہ کیا، چاروں جماعتیں وزیر اعظم کو حکومتی سطح

پر مسائل سے آگاہ کریں گی۔اتحادی جماعتوں کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چاروں

جماعتوں کا مقصد حکومت کے خلاف کوئی اقدام اٹھانا نہیں۔اجلاس میں فیصلہ کیا

گیا ہے کہ آئندہ بھی مشاورت جاری رہے گی اور ملکر حکمت عملی طے کی

جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply