44

بی این پی مینگل کی بجٹ منظوری کیلئے حمایت پر حکومت سے معذرت

Spread the love

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) تحریک انصاف کا وفاقی بجٹ منظور کرانے کے لیے

بی این پی مینگل سے رابطہ کیا ہے۔ سردار اختر جان مینگل سے وفاقی وزیر

برائے دفاع پرویز خٹک کی قیادت میں وفد نے پارلیمنٹ لاجز میں ملاقات کی۔

پرویز خٹک نے سردار اختر مینگل کومنانے کی بھرپور کوشش کی، بی این ہی نے

اپنے چھ نکات پر عمل درآمد کے لئے ٹھوس یقین دہانی مانگ لی ہے،اختر مینگل

نے حکومتی وفد سے کہا کہ ایک سال مکمل ہونے کو ہے ابھی تک چھ نکات پر

عمل درآمد کا آغاز ہی نہیں ہوسکا۔ذرائع کے مطابق بی این پی نے حکومتی وفدکے

سامنے بجٹ کی حمایت کی یقین دہانی سے معذرت کرلی ہے،بلوچستان نیشنل

پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وقد نے مشاورت کے بعد دوبارہ ملاقات کا

کہاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply