147

40 ہزارروپے انعامی بانڈ کی رجسٹریشن لازمی ،30 ستمبر کے بعد بے نامی بانڈز ردی بن جائیں گے

Spread the love

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ایمنسٹی

سکیم پر عملدرآمد تیز کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا۔ 40

ہزار روپے کے بے نامی بانڈز غیر فعال کئے جانے کی تیاری ہے۔دنیا نیوز ذرائع

کے مطابق حکومت نے منی لانڈرنگ کیخلا ف ایک اور قدم اٹھاتے ہوئے 40 ہزار

روپے کے انعامی بانڈز کی شکل میں کالا دھن چھپانے والوں کے گرد گھیرا تنگ

کرتے ہوئے بانڈز کی ملکیت ظاہر کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر تے ہوئے

اس حوالے سے سٹیٹ بینک کو جلد سرکلر جاری کرنے کی ہدایات جاری کردیں ۔ذ

ر ائع کے مطابق چالیس ہزار روپے مالیت کے انعامی بانڈز کی رجسٹریشن کے

متعلق سٹیٹ بینک دو روز کے اندر قواعد کا اعلان کریگا، 30 ستمبر کے بعد بے

نامی بانڈز ردی بن جائینگے ۔سٹیٹ بینک ذرائع کے مطابق 40 ہزار روپے والے

جو بانڈز اب تک جاری کئے جا چکے ہیں ، ان کی کل مالیت 260 ارب روپے ہے۔

سٹیٹ بینک 17 جون تک ایف بی آر کو 40 لاکھ نان فائلرز کا ڈیٹا بھی فراہم کرے

گا جن کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام کے

مطابق ٹیکس ایمنسٹی سکیم کیلئے اب تک 5 ہزار افراد نے درخواستیں جمع کرا ئی

ہیں۔