43

نوازشریف کی درخواست ضمانت ،جواب جمع نہ کرانے پر عدالت نیب پر برہم

Spread the love

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر ) اسلام آبادہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیاد پر

درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے

پر شدید برہمی کااظہار کرتے ہوئے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت

میں طلب کرلیا۔ منگل کو اسلام آبادہائیکورٹ میں نوازشریف کی طبی بنیادوں

پردرخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر

کیانی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی،نواز شریف کی جانب سے خواجہ حارث

عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرانے پر شدید

برہمی کا اظہارکیا جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے جواب کیوں جمع نہیں

کرایا، عدالت نے ڈی جی نیب کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب

کرلیااورنوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 19جون تک ملتوی کردی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply