45

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کانان فائلرز کیلئے پراپرٹی کی خریداری پر پابندی کے خاتمے کا خیرمقدم

Spread the love

لاہور(کامرس رپورٹر)رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی طرف سے نان فائلرزپر پراپرٹی کی

خریداری پر پابندی کے خاتمے کا بھر پور خیرمقدم ،حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو

گا،پراپرٹی بحران کے خاتمے کی طرف مثبت اقدام ہے،پراپرٹی کی خریدو فروخت

پر گین ٹیکس2فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کرنا بھی خوش آئندمگر ایف بی آر

ٹیبل کی ویلویشن مارکیٹ پرائس سے85فیصد زیادہ کرنے کے اور خالی پلاٹس اور

مکان کی فروخت کی معیاد بڑھانے سے منفی اثرات مرتب ہوں گے،سیمنٹ

اورسریاپر ٹیکس بڑھانے سے کنسٹرکشن کا شعبہ متاثر ہو گا،پراپرٹی بحران کے

مکمل حل کیلئے گزشتہ حکومت کے یکم جولائی 2016ء کو مسلط کردہ ٹیکس

واپس لیے جائیں ،اور سیز پاکستانیوں کیلئے خصوصی ریلیف نہ دینا لمحہ فکریہ

ہے ،
صوبوں کو بھی وفاق کی تقلید کرتے ہوئے تمام ٹیکسز کو یکجا کر کے ایک فکس

ٹیکس نافذ کرنا چاہیے اور ٹیکس کے نظام میں اصلاحات کی اہم ضرورت ہے

،ٹیکس وصولی کے نظام کو فرینڈلی بنانے اورایف بی آر اور مارکیٹ پرائس کے

فرق کو دور کرنے کی ضرورت ہے،کنسٹرکشن میٹریل کو ٹیکس سے چھوٹ

دینے سے ہاؤسنگ کا شعبہ بہتر ہو سکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply