38

سری لنکا اور بنگلہ دیش کا میچ بارش کے باعث منسوخ،دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

Spread the love

برسٹول(سپورٹس رپورٹر)بنگلہ دیش اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ورلڈکپ

کا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں ٹیموں کے

حصے میں ایک ایک پوائنٹ آیا۔ آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 کے 16ویں میچ میں

سری لنکا اور بنگلادیش کی ٹیموں کو پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے

مدمقابل ہونا تھا تاہم بارش کے باعث میچ شروع ہی نہ ہوسکا اور اسے منسوخ

کردیا گیا۔سری لنکا کا یہ مسلسل دوسرا میچ ہے جو بارش کی وجہ سے منسوخ ہوا

ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply