33

جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلا گیا میچ بارش کے باعث منسوخ

Spread the love

ساؤتھمپسٹن(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا اور ویسٹ انڈیز کے درمیانکھیلا گیا

میچ مسلسل بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک

ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔ میچ میں ویسٹ انڈیز کے کپتان جیسن ہولڈر نے ٹاس جیت

کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اورجنوبی افریقا کو بیٹنگ کی دعوت دی، جنوبی

افریقا نے 7.3 اوورز میں 2 وکٹ کے نقصان پر 29 رنز بنائے تھے کہ اس دوران

بارش شروع ہوگئی۔گراؤنڈ اسٹاف نے کچھ دیر بارش رکنے پر میدان کو خشک

کرکے کھیل کے قابل بنانے کی کوشش کی تاہم زیادہ وقت گزرنے کے باوجود میچ

شروع نہ ہوسکا جس کے بعد میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور دونوں ٹیموں

کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔میگا ایونٹ میں ویسٹ انڈیز نے ایونٹ میں اب تک

2 میچز کھیلے جن میں وہ ایک میں کامیاب اور ایک میں ناکام رہے ہیں جبکہ

جنوبی افریقا کو تینوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply