225

بھرپور جوانی میں فلموں میں کام کی پیشکش ہوئی لیکن انکار کر دیا، بشریٰ انصاری

Spread the love

لاہور( جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر)

سینئر اداکارہ بشری انصاری نے کہا ہے میرے نزدیک ٹیلنٹ اورمحنت میں فرق

ہے، میں نے چالیس سال سے ایسے لوگ بھی دیکھے ہیں جومسلسل محنت کر

رہے ہیں لیکن وہ شوبز میں نام نہیں بنا سکے جبکہ ایسے لوگ بھی مثال ہیں جو

ٹیلنٹ کے بل بوتے میں انتہائی مختصر عرصے میں مقام بنانے میں کامیاب ہو

گئے۔ ایک انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا بھرپور جوانی کے دور میں فلموں

میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی لیکن میں نے انکار کرد یا تھا۔

اگر آج کے دور میں کسی ہیرو کے ساتھ کام کرنا چاہوں تو میری چوائس شا ن ہو

گی۔ بشریٰ انصاری نے کہا کسی بھی شعبے میں کامیابی کیلئے محنت ضروری

ہے لیکن اس کے ساتھ ٹیلنٹ بھی لازمی جزو ہے جو محنت کو چار چاند لگا دیتا

ہے۔ میرے سامنے ایسے لوگ بھی ہیں جنہوں نے بلاشبہ بڑی محنت کی لیکن وہ

کئی دہائیوں کے باوجود وہ مقام نہیں بنا سکے جو انہیں بنانا چاہیے تھا لیکن ایسے

چہرے بھی ہیں جو اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر انتہائی مختصر عرصے میں

کامیابی کی کئی منازل طے کر گئے۔