119

جان سینا ہالی ووڈ فلم فاسٹ اینڈ فیوریس 9 میں کاسٹ

Spread the love

نیویارک (جے ٹی این آن لائن سوشل میڈیا ڈیسک)

ریسلنگ کے میدان کا بڑا نام امریکی ریسلر جان سینا ایک بار پھر ہالی ووڈ کی

ایکشن فلم میں اداکاری کریں گے۔ اپنے ٹویٹر اکائونٹ میں جان سینا نے باضابطہ

طور پر اس حوالے سے اعلان کیا۔ جان سینا نے لکھا فاسٹ فرنچائز نے تقریباً 20

سال سے شائقین کو زبردست تفریح فراہم کی، اس میں شامل ہونا میرے لئے بہت

ہی عزت اور فخر کی بات ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم کی شوٹنگ

افریقہ میں ہوگی جبکہ اس سے قبل اس سیریز کی گزشتہ فلموں کی شوٹنگ برازیل

برطانیہ، سپین، جاپان، میکسیکو اور دبئی وغیرہ میں کی جا چکی ہے۔ ایکشن سے

بھرپور فاسٹ اینڈ فیوریس سیریزکی گزشتہ فلمیں اربوں ڈالرز کما چکی ہیں۔غیر

ملکی میڈیا کے مطابق فاسٹ اینڈ فیوریس’’ 9 ‘‘ 22 مئی 2020 کو ریلیز ہوگی۔