102

عمرہ زائرین کو 30 شوال تک سعودی عرب سے جانے کی ہدایت

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

ماہ رمضان المبارک کی چھٹیوں کے بعد بھی عمرہ سیزن جاری ہے ،15 سے 20

شوال تک عمرہ سیزن چل سکتا ہے، 30 شوال تک سعودی عرب میں عمرہ زائرین

عمرہ کر سکیں گے، 30 شوال کے بعد عازمین حج کی آمد شروع ہو جائے گی اس

لیے عمرہ زائرین کو سعودی عرب سے نکل جانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے،

رمضان کے بعد حرمین شریفین میں رش تیزی سے کم ہو رہا ہے، پاکستانی عمرہ

زائرین خالی حرم کے مزے لے سکتے ہیں،24 گھنٹے میں عمرہ اپروول سمیت

عمرہ ویزہ لگ رہا ہے،30 شوال کو عمرہ سیزن 1440 مکمل ہو جائے گا، امسال

یکم محرم سے عمرہ سیزن کا آغاز ہوا تھا، سارا سال نان سٹاپ عمرہ ویزے لگے

اور پہلا سال عمرہ کاروبار کے لیے ایسا آیا، سعودی کمپنیوں نے کوٹہ سسٹم بھی

نافذ نہیں کیا، ریال کی قیمت بڑھنے اور عمرہ کمپنیوں کی تعداد بڑھنے کی وجہ

سے مقابلے کا رجحان رہا، منافع کی شرح میں کمی آئی۔