95

بلڈنگ میٹریل مہنگا ہونے سے گھر بنانے کی لاگت بڑھ گئی، بجٹ کے بعد مزید اضافے کا امکان

Spread the love

اسلام آباد(جے ٹی این آن لائن اکنامک رپورٹر)

ڈالر، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کے باعث اوپن مارکیٹ میں

بلڈنگ مٹیریل کی قیمتوں میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا ہے جس سے سرکاری

پراجیکٹس سمیت عام گھروں کا تخمینہ لاگت بھی بڑھ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق

مارکیٹ میں اینٹ نارمل کم کوالٹی کی 10 ہزار روپے فی 1 ہزار جبکہ اچھی اینٹ

11 سے 12 ہزار روپے فی 1 ہزار، سریا 1 لاکھ 5 ہزار روپے ٹن، بجری 6 ہزار

روپے ٹرالی، ریت نارمل 2400 روپے جبکہ اچھی والی ریت 2700 روپے ٹرالی

فروخت ہونے لگی ہے، سیمنٹ کی قیمت 550 روپے بیگ ہے۔ اس مٹیریل کی

قیمتوں میں اضافہ سے پانچ مرلہ کے گھروں کا تخمینہ لاگت 3 لاکھ روپے تک

بڑھ گیا ہے، بجٹ کے بعد ان قیمتوں می ںمزید اضافہ کا بھی خدشہ ظاہر کیا جارہا

ہے۔ اینٹوں کے بھٹوں، سریا فیکٹریز، ریت بجری کنٹریکٹرز نے اعلان کیا ہے اس

میٹریل کی نئی قیمتوں کا اعلان وفاقی بجٹ کے بعد کیا جائے گا، نئے ٹیکسوں کے

نفاذ کی صورت میں ان قیمتوں میں15 سے 20 فیصد اضافے کا امکان ہے۔