222

صحت افزا مقام شیخ بدین

Spread the love

ڈیرہ اسماعیل خان ( احسان بلوچ ڈاکومینٹری رپورٹ)

وطن عزیز کے صوبہ خیبر پختونخوا کے انتہائی جنوبی ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کا

صحت افزا مقام اور شیخ بدین جوضلع ڈی آئی خان کے شمال کی جانب درہ پیزو

میں واقع ہے۔ یہ سیاحتی مقام سطح سمندر سے 4600 فٹ بلند ہے۔ انگریز دور

میں گرمائی ہیڈ کوارٹر کے طور پر استعمال ہونے والے اس مقام کو نیشنل پارک

کا درجہ دیا گیا ہے۔ یہاں گرمیوں میں موسم کافی خوشگوار اور درجہ حرارت

متعدل رہتا ہے۔ یہاں تک پہنچنے کےلئے پیزو شہر سے جیپ با آسانی کرایہ پر مل

جاتی ہے تاہم موٹرسائیکل پر بھی جایا سکتا ہے۔ شیخ بدین ٹاپ تک جانے کےلئے

پیدل ٹریکنگ بھی ممکن ہے۔ یہاں پانی کی قلت ہے۔ مقامی افراد بارش کا پانی

تالابوں میں جمع کرکے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں پاکستان ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کی

جانب سے کیمپنگ سائٹ بنائی گئی ہے جہاں رات گزاری جا سکتی ہے۔ اشیائے

خوردونوش کے لئے دکانیں موجود ہیں۔ تاہم یہاں سیاحت کو فروغ دینے کےلئے

اس مقام کو تمام تر سہولیات سے آرستہ کرنا اور اس مقام کی جانب سیاحوں کی

توجہ دلانے کیلئے ابھی بہت کچھ کرنا باقی ہے.

آیئے ہم آج آپکو سیر کراتے ہیں ،،،،، (ویڈیو دیکھنے کےلئے (کلک) کریں

چند تصویری جھلکیاں