140

چاند نظر آ گیا.کل ملک بھر میں عید الفطرمذہبی جوش و جزبہ سے منائی جائے گی.

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن) شوال کا چاند نظر آگیا جس کے بعد خیبر پختونخوا

سمیت پاکستان بھر میں بروز بدھ عیدالفطر منائی جائے گی۔ شوال کا چاند دیکھنے

کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس کراچی میں ہوا جس میں ملک

کے مختلف حصوں سے چاند کی رویت کے حوالے سے شہادتیں وصول کی گئیں۔

مرکزی اجلاس کی صدارت چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کی

جب کہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی

نے شہادتوں کی بنیاد پر عید الفطر کا چاند نظر آ نے کا اعلان کیا۔مفتی منیب

الرحمان نے کہا کہ فیصل آباد ، کشمور ، ڈیرہ بگٹی ، لاہور، رحیم یار خان، جیکب

آباد اور دیگر مقامات پر شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔انہوں نے کہا

کہ آسٹریلیا ، ملائیشیا، انڈونیشیا ، جاپان ، بنگلہ دیش ، عمان ، سوڈان، شام میں بھی

کل عید ہے، نارتھ امریکا اور برطانیہ میں بھی عیدالفطر پاکستان کے ساتھ ہوگی۔

مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ پشاور میں بعض مقامات، سوات میں وزیراعلیٰ کے

آبائی ضلع میں بھی بدھ کو عید ہوگی، جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس

کی صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے

علماء کا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔محکمہ موسمیات نے بھی

آج بروز منگل شوال کا چاند نظر آنے کا قوی امکان ظاہر کیا تھا جب کہ وفاقی

وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری بھی قمری کلینڈر کی بنیاد پر 5 جون کو

عید الفطر منائے جانے کا اعلان کرچکے تھے۔۔دریں ثنا خیبرپختونخوا میں منگل

کے روز صرف 28روزوں کے بعد عید الفطر منائی گئی،پشاور کی غیر سرکاری

رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی شہا ب الدین پوپلزئی نے پیر کے روز شوا ل کا

چاند نظر آنے کا اعلان کیا جس کی توثیق صوبائی حکومت نے بھی کی اور

صوبے میں سرکاری طور پر عید منانے کا اعلان کیا،صوبائی دارالحکومت پشاور

اور دوسرے شہروں میں نماز عید کے چھوٹے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس

کے دورا ن ملکی سلامتی کیلئے دعائیں مانگی گئیں، تاہم کے پی کے ضلع سوات

کے شہریوں نے وفاق کیساتھ عید منانے کا اعلان کرتے ہوئے منگل کو بھی روزہ

رکھا، بنوں، نوشہرہ، دارالعلوم اکوڑہ خٹک اور پبی میں نماز عید کے بڑے

اجتماعات منعقد ہوئے جبکہ لنڈی کو تل ہسپتال عیدگاہ، لنڈی کو تل ہائی سکول، عید

گاہ اور ٹیڈی بازار میں بھی نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔ضلع مہمند میں مسجد

ہیڈکوارٹر غلنء کا لو نی، جامع مسجد میاں منڈی بازار، جامع مسجد یکہ غنڈ میں

نماز عید ادا کی گئی جبکہ کوہاٹ کی مرکزی عید گاہ، تبلیغی مرکز، مرکزی جامع

مسجد جنگل خیل و دیگر چھوٹی بڑی مساجد میں عید کے اجتماعات ہوئے جہاں

سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے،گورنرخیبرپختونخوا شاہ فرمان شہر کے

با ہر ہونے کے باعث گورنر ہائو س پشاور میں نماز عید ادا نہیں کرسکے، وزیر

اعلیٰ خیبر پختونخوا نے عید الفطر پر عوام کو مبارکباد دی۔کراچی میں بھی بو ہرہ

کمیونٹی کی جانب سے عید الفطر منائی گئی اور نماز عید کا بڑا سب سے بڑا

اجتماع صدر کی طاہر مسجد میں ہواسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، امریکہ،

کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عیدالفطر روایتی مذہبی جو ش و

خروش سے منائی گئی۔ مسجدالحرام ،مدینہ منورہ کی مسجد نبوی، دارالحکومت

ریاض، طائف اور جدہ سمیت مملکت کے دیگر شہروں میں بھی نما ز عید کے

بڑے بڑے اجتماعات ،متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کی نماز ادائیگی کے بعد

توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا ، عیدالفطرکے اجتماعات میں

مسلمانان نے امت مسلمہ کی سلامتی، قیام امن ، مقبوضہ مسلمان علا قوں کی

آزادی، خود مختاری اور سلامتی کیلئے دعا ئیں ، برطانیہ میں گزشتہ سال کی

طرح امسال بھی دو عیدالفطر منائی جائیں گی جبکہ جاپان، ملا ئیشیا، انڈونیشیا اور

آسٹریلیا میں عیدالفطرآج منا ئی جائیگی۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب، متحدہ

عرب امارات، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سمیت دنیا کے دیگر ممالک میں عیدالفطر

روا یتی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی۔ مسجدالحرام میں نماز عید کا اجتماع

، خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزسمیت امت مسلمہ سے تعلق

رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی،مدینہ منورہ کی مسجد نبوی،

دارالحکومت ریاض، طائف اور جدہ سمیت مملکت کے دیگر شہر وں میں بھی نماز

عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جن میں وہاں مقیم پاکستانیوں کی بھی بڑی

تعداد نے شرکت کی۔متحدہ عرب امارا ت میں عیدالفطر کی نماز ادائیگی کے بعد

توپ کے دو گولے داغ کرعیدالفطر کا اعلان کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات میں توپ

کے گولے داغنے کی مستحکم روایت موجود ہے۔عیدالفطرکی نماز کی ادائیگی

کیلئے منعقدہ اجتماعات میں مسلمانان نے امت مسلمہ کی سلامتی اور قیام امن

کیلئے خصو صی دعائیں کیں۔ اس موقع پر علماء کرام، مشائخ عظام اور مفتیان

کرام نے مقبوضہ مسلمان علاقوں کی آزادی، خود مختاری اور سلامتی کیلئے بھی

دعائیں کرائیں۔عالمی خبررساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں گزشتہ سال کی

طرح امسال بھی دو عیدالفطر منائی جائیں گی جبکہ جاپان، ملائیشیا، انڈونیشیا اور

آسٹریلیا میں عیدالفطرآج منائی جائے گی۔

ادارہ جے ٹی این آن لائن ڈاٹ کام کی جانب سے اپنے قارئین کو دل کی گہرائیوں

سے عید مبارک.