466

رائی گیٹ ایونیو، سکنک اورمائیکل کی گرل فرینڈ شیلے

Spread the love

گھر پہنچ کر جیسے ہی اس نے فون آن کیا تو معمر خاتون کی پانچ سے زائد مس

کال کا ڈیٹا موصول ہوا، اسے اپنے باغ کی صفائی کروانا تھی، 909 نے اسی

لمحے اسے پیغام بھیجا ’’ صبح نو بجے پہنچ جائوں گا، براہ کرم اپنا ایڈریس بھیج

دیں‘‘۔کچھ لمحوں بعد اسکا فون آ گیا، ہیلو ہائے کے بعد معمرخاتون نے آنے سے

متعلق پوچھا تو اس نے بتایا وہ صبح نو بجے پہنچ جائے گا اور پھر فون بند ہو گیا۔

اس نے ہرا بھرا تمباکو رولنگ پیپر پر ڈالا اس کو رول کیا اور بیڑی سلگا لی اور

ساتھ ہی اپنا کمپیوٹر آن کر لیا، اس نے ای میل کے ذریعے وہ تمام معلومات جو

ریکارڈنگ کی صورت میں اس کے پاس موجود تھیں، ایک خاص انداز سے لکھ

کر آگے ارسال کر دیں پھر ای میل اورفون میں موجود تمام ریکارڈنگ کو بھی

ضائع کر دیا، اب اس کے پاس ریکارڈنگ کا کوئی ثبوت نہ تھا اور ایسا ہی کرنے

کی اسے ہدایت تھی، اس دوران اس کی بیڑی بجھ چکی تھی، اس نے بیڑی کو

دربارہ سلگایا، ٹی وی آن کرکے بستر پر دراز ہو گیا، بچوں کی فلمیں بہت پسند

تھیں وہ ایسی ہی کوئی فلم سرچ کر رہا تھا، ایک چینل پر اسے اپنی مطلوبہ فلم مل

گئی جسے دیکھنے میں وہ مصروف ہو گیا، اسی دوران اس نے دوبارہ بیڑی بنائی

تو اسے خیال آیا کہ ہرا بھرا مال کم ہے کیوں نہ خرید لیا جائے، ابھی رات کے11

بجے تھے، سڑکیں بظاہر ویران لیکن کاروبار زندگی چل رہا تھا،اس نے فون اٹھایا

اور اپنے دوست مائیکل کو فون کیا، 909 اور مائیکل میں بڑی گہری دوستی تھی،

مائیکل کی والدہ گھر ہی میں گملوں میں سکنک اگاتی تھی، یہ گوروں کا خاص

علاقہ رائی گیٹ ایونیو تھا جہاں ایشین اور کالے جانے سے سخت گھبراتے تھے،

پولیس بھی ان علاقوں میں سکنک کی پیداوار سے بخوبی آگاہ تھی لیکن یہ سب

’’ نیبر ہڈ واچ ایریا‘‘ تھے اور ہمسائے کی شکایت پر ہی کارروائی کی جاتی تھی

لیکن یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا تھا، ایک گھر چھوڑ کر دوسرے گھر میں گملوں

میں سکنک اگائی جا رہی تھی، مارڈن کے علاقے میں یہ گلیاں قدرتی حسن سے

مالا مال، سرسبز و شاداب، درختوں میں گھری زک زیک کرتی تنگ سڑکیں یہاں

کے مکینوں کیلئے واقعی جنت کا سماں پیش کرتی تھیں اور وہ کوالٹی میں بھی

اعلیٰ تھی، اس نے مائیکل سے ایک پیکٹ کا کہا تو وہ پہلے ہی سے تیار تھا شاید

پڑھیئے :….. ہیتھروائیر پورٹ، بھائی مشن، غلیظ گالیاں اور ریسٹورنٹ(ایجنٹ 909 چوتھی قسط)

وہ گاہک کا انتظار کر رہا تھا، اس نے 909 سے استفسار کیا وہ کہاں ہے،اس نے

بتایا وہ مارڈن سٹیشن ایک گھنٹے میں پہنچ جائے گا، وہاں سٹیشن کے باہر ایک

ترکش ریستوران تھا جہاں لیمب ڈونر بہت کمال کا بکتا تھا، 909 کو بھوک

محسوس ہو رہی تھی اسنے ہلکے پھلکے کپڑے زیب تن کئے جیب میں 50 پائونڈ

اور اوسٹر کارڈ ڈالا اور گھر سے نکل گیا، گھر سے ایک فرلانگ دور ہی لندن

روڈ تھی ،وہ بس سٹاپ پر جا کر کھڑا ہو گیا، بس آنے میں 12 منٹ باقی تھے جو

اسے انتہائی گراں گزرے، بالآخر بس آ گئی وہ اس پر سوار ہوگیا۔ سٹیشن پہنچ کر

وہ سیدھا ریستوران میں داخل ہوا اور وہاں لیمب ڈونر کا آرڈر کیا جس کی قیمت 6

پائونڈ تھی، اسی دوران اس نے مائیکل کو کال ملائی، مائیکل نے اسے 5 منٹ کے

اندر پہنچنے کا کہا۔ کچھ لمحوں بعد مائیکل اپنی دوست کے ہمراہ سٹیشن پہنچ چکا

تھا، اسے معلوم تھا اسی لئے وہ سیدھا ریستوران ہی میں داخل ہوا اور انتہائی گرم

جوشی سے ملا، اسکی گرل فرینڈ شیلے بھی اسکے ہمراہ تھی، کائونٹر پر کھڑے

کھڑے 909 نے پیسے مائیکل کی طرف سرکائے، اس نے انتہائی ہوشیاری سے

ادھر ادھر دیکھا اور پھر پیسے اٹھا کر جیب میں ڈال لئے، 909 نے اپنا مطلوبہ

ڈونر اور ایک ڈرنک اٹھایا اور وہ تینوں باہر آ گئے، مطلوبہ پیکٹ مائیکل کی گرل

فرینڈ کی ’’ برا‘‘ میں موجود تھا جسے اسنے انتہائی مہارت سے نکال کر اسکی

جیب میں خود ہی ڈال دیا اور کسی کو شک بھی نہ ہونے دیا، سکنک کی خرید و

فروخت پر ان دنوں سخت پابندی تھی، ہزاروں پائونڈ جرمانہ اور 3 ماہ قید کی سزا

بھی تھی، اسلئے انتہائی محتاط ہونا پڑتا تھا، 909 نے دونوں سے مصافحہ کیا اور

بس پر چڑھ کر واپسی کی راہ لی، وہ 25 منٹ میں گھر پہنچ چکا تھا۔

اگلی صبح وہ 8 بجے بیدار ہوا،ناشتہ کیا، باغبانی کا ضروری سامان گاڑی میں لوڈ

کیا اور معمر خاتون کے گھر کی طرف روانہ ہو گیا وہ معمر خاتون اپنی اوپن

گیراج میں کھڑی اس کا انتظار کر رہی تھی، ٹھیک 9 بجے 909 نے اس کے گھر

کے سامنے اپنی گاڑی پارک کی اور باہر نکل آیا۔ معمر خاتون نے اس کا پرتپاک

استقبال کیا، وہ اس کی وجاہت سے خاصی متاثر ہوئی، پھر دونوں گھر کے عقب

میں واقع لان میں داخل ہوئے، عرصہ دراز سے اس کی دیکھ بھال نہیں ہوئی تھی

اور گھاس ڈیڑھ دو فٹ تک بلند دکھائی دے رہی تھی،

909 سرسری جائزہ لینے کے بعد باہر آگیا اور کار کی ڈکی میں سے سامان نکالنا

شروع کر دیا۔ اسی دوران بوڑھی خاتون بھی باہر آ گئی اور بولی اس کی بیٹی

معاونت کیلئے باغ کے پاس موجود ہوگی اگر اسے کوئی ضروری بات کہنی ہو تو

اس سے کہے، 909 نے سامان اٹھایا اور باغ میں آ گیا، اسی دوران چھوٹے سے

سفید فراک میں ملبوس ایک خوبصورت جوان لڑکی باغ میں داخل ہوئی اور ہیلو

ہائے کیا، 909 اس کی خوبصورتی سے بے حد متاثر ہوا، دونوں کے مابین

مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا اور پھراس نے باغ کی صفائی کا کام شروع کر دیا۔

،،،،، جاری ،،،،،