119

مبارک ہو ایک اور تبدیلی آگئی، خیبر پختونخوا سرکارکی آج عید، باقی ملک میں کل

Spread the love

لاہور(جرنل ٹیلی نیٹ ورک آن لائن تجزیاتی رپورٹ)

پاکستان تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا حکومت نے وطن عزیز کی ہی نہیں

تاریخ اسلام میں نیا باب رقم کر دیا، ماہ رمضان المبارک 29 کا تو سنا تھا اب 28 کا

بھی ہو گیا، کے پی کے کی حکومت ماہ رمضان المبارک کا چاند تو تسلیم کیا وفاق

کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا لیکن جب باری آئی عید کے چاند کی تو حسب

روایت ماہ رمضان اور عید سعودی عرب کے ساتھ کرتے چلے آ رہے معروف

عالم دین مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے اعلان عید کو سرکاری سطح پر تسلیم کرتے

ہوئے آج بروز منگل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا جس سے نہ صرف خیبر

پختونخوا کے عوام میں پریشانی کی لہر دوڑ گئی بلکہ باقی ملک کے عوام بھی

کے پی کے حکومت کی منطق پر سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں جبکہ تاحال وفاقی

حکومت کی جانب سے پارٹی کی صوبائی حکومت کے اعلان پر خاموشی طاری

ہے، گزشتہ رات گئے سعودی عرب اور دیگر خلیجی ریاستوں میں عید الفطر کا

چاند نظر آنے پر جب وہاں آج عید الفطر منانے کا اعلان کیا گیا تو حسب روایت

پشاور میں مسجد قاسم خان کے مفتی پوپلزئی جو کہ ہمیشہ سے ہی غیر سرکاری

سطح پر سعودی عرب کو مرکز اسلام مانتے ہوئے انہی کے ساتھ ماہ رمضان

المبارک کے روزے رکھتے اور اسی طرح عید مناتے چلے آ رہے ہیں نے چند

قبائلی علاقوں سے چاند دیکھے جانے کی شہادتوں کا حوالا دیتے ہوئے آج بروز

منگل عید الفطر منانے کا اعلان کر دیا، جس پر خیبر پختونخوا حکومت نے ان کی

اندھی تقلید کرتے ہوئے بغیر سوچے سمجھے سرکاری سطح پر آج صوبے میں

عید منانے کا اعلان کر دیا جس کی وضا حت کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات

شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا صوبے بھر سے شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے

کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی محمود خان نے کیا۔ چونکہ فاٹا کا

صوبے میں انضمام ہوچکا ہے اور وہاں سے بھی کافی شہادتیں مل چکی ہیں لہٰذا

صوبے کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آج عید منائی جائے گی۔

خیبرپختونخواحکومت کے ملکی اور اسلامی تاریخ کا دھارا موڑنے کے فیصلے

سے چند گھنٹے قبل ہی صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی چیئرمین مرکزی

رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کو ہٹانے اور ان کی جگہ مفتی شہاب الدین

پوپلزئی کو کمیٹی کا چیئرمین بنانے کا مطالبہ کرنے سمیت یہ فرما چکے تھے ایسا

کرنے سے ہوسکتا ہے ملک میں عید اور روزہ ایک ہی دن ہوجائے۔ان کا مزید کہنا

تھا مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ازسر نو تشکیل، وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد

چوہدری یا ان کے محکمے کے اہلکار کو بھی کمیٹی میں شامل کیا جائے۔انہوں نے

کہا حکومت کو اس سے متعلق صحیح فیصلہ لینا پڑے گا، ملک کے دیگر صوبوں

میں ایک ہی دن عید اور روزہ ہوتا ہے لیکن صرف خیبرپختونخوا میں الگ روزہ و

عید ہوتی ہے۔ مفتی منیب الرحمان کی بہت خدمات ہیں تاہم اب انہیں آرام کی

ضرورت ہے جبکہ جواب میں مفتی منیب الرحمان نے مرکزی رویت ہلال کی

چیئرمین شپ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کو دینے کی تجویز پر حکومت ہی ان کے

ہاتھوں میں سونپنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا مفتی پوپلزئی کے کنٹرول میں

حکومت دینے سے تمام کام چوبیس گھنٹے پہلے ہو جایا کریں گے بلکہ پشاور بی

آر ٹی بھی حوالے کر دیں، شاید جلد مکمل ہو جائے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس آج طلب کیے گئے ہیں۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا بھی کہنا تھا پیر کو تین بجکر 2

منٹ پر چاند کی پیدائش ہوگئی ہے، پیر کو چاند نہیں دیکھا جاسکتا کیونکہ سورج

کے غروب اور چاند کا ایک وقت ہے لیکن کراچی اور گوادر کے ساحلی پٹی میں

منگل کو چاند بغیر کسی دوربین کے صرف آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔

دوسری جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان

کیا جاچکا ہے۔ جن میں سب سے پہلے اعلان آسٹریلیا میں آسٹریلین نیشنل امام

کونسل نے کیا جو ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے مطابق آسٹریلیا میں یکم شوال

المکرم بدھ کو ہوگی۔ انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید الفطر کا

اعلان کیا گیا ہے اسی طرح جاپان اور ملائیشیا میں بھی بدھ کو عید الفطر کا اعلان

ہوچکا ہے۔ بنکاک میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے نے آفیشل بیان

میں کہا ہے تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے منگل کو آخری روزہ

رکھا جائے اور عید الفطر 6 جون بروز بدھ کو منائی جائے،