124

پاکستان مخالف اجیت دوول ایک مرتبہ پھر بھارتی مشیر قومی سلامتی مقرر

Spread the love

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت نے مشیر قومی سلامتی اجیت دوول کو ایک

مرتبہ پھر آئندہ پانچ سال کیلئے مشیر برائے قومی سلامتی امور نامزد کردیا

ہے،وزیراعظم نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جاتے ہیں، اجیت

دوول کی تقرری میرٹ پر اور ملک کیلئے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی

گئی ہے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق پانچ سالوں کی نسبت اس

مرتبہ اجیت دوول کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ

نریندر مودی کے انتہائی بااعتماد تصور کیے جانے والے اجیت دوول گزشتہ دور

میں مشیر قومی سلامتی تھے لیکن ان کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی تھا۔

حکومتی ذرائع سے بھارتی ذرائع ابلاغ نے بتایا ہے کہ اجیت دوول کی ایک مرتبہ

پھر تقرری ان کی ملک کے لیے بیش بہا خدمات کے اعتراف میں کی گئی ہے۔

اجیت دوول