106

باجوڑمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ ،لیویز فورس کا سپاہی جاں بحق

Spread the love

باجوڑ(مانیٹرنگ ڈیسک) باجوڑ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیویز فورس کا

سپاہی جاں بحق ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پیر کے روزنماز عصر کے بعد تحصیل

ماموند کے علاقہ نیاگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے لیویز فورس کے

سپاہی الیاس کو قتل کردیا۔ ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ، ابھی تک کسی نے واقعہ کی

ذمہ داری قبول نہیں کی،دریں اثناء باجوڑ میں گزشتہ کئی مہینوں سے ٹارگٹ کلنگ

کے واقعات میں اضافہ سے عوام میں خوف وہراس پایاجاتاہے۔