133

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آ گیا،خیبر پختونخوا میںبھی آج عید

Spread the love

ریاض،پشاور(جنرل رپورٹر )سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر آگیا عید الفطر

آج منائی جائے گی۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے چاند

نظر آنے کے شواہد ملنے کے بعد آج عید الفطر منانے کا اعلان کردیا ہے۔دوسری

جانب کچھ ممالک ایسے بھی ہیں جہاں بدھ کو عید الفطر منانے کا اعلان کیا جاچکا

ہے۔ عید الفطر بدھ کو منانے کا سب سے پہلے اعلان آسٹریلیا میں آسٹریلین نیشنل

امام کونسل نے کیا جو کہ ایک ہفتہ پہلے ہوچکا تھا جس کے مطابق آسٹریلیا میں

یکم شوال المکرم بدھ کو ہوگی۔انڈونیشیا میں بھی بدھ کو باضابطہ طور پر عید

الفطر کا اعلان کیا گیا ہے اسی طرح جاپان اور ملائیشیا میں بھی بدھ کو عید الفطر

کا اعلان ہوچکا ہے۔بنکاک میں موجود متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے

آفیشل بیان میں کہا ہے کہ تھائی لینڈ میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا اس لیے منگل

کو آخری روزہ رکھا جائے اور عید الفطر 5 جون بروز بدھ کو منائی جائے۔پاکستان

میں چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔جبکہ دوسری طر ف

خیبر پختونخوا میں امسال بھی شوال کا چاند نظر آگیالہذا خیبر پختونخوا میں آج عید

منائی جائے گی۔مسجد قاسم علی خان میںشوال کا چاند دیکھنے کیلئے مقامی رویت

ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مسجد قاسم علی خان کے مہتمم

مفتی شہاب الدین پوپلزئی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں خیبر پختونخوا کے

جید علما کرام نے شرکت کی اجلاس کے بعد مفتی شہاب الدین پوپلزئی نے عید کا

اعلان کرئے ہوئے کہا کہ آج یکم شوال 1440ہجری ہوگی بمطابق 4جون 2019کو

عید منائی جائے گی انہوں نے بتایا کہ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے مختلف

اضلاع میں ہماری ہدایات کے مطابق اجلاس منعقد کئے گئے جس میں مردان میں

3،کرک میں 18،لکی مروت میں15،میر علی میں 7،تنگی میں2،بنوں میں48

،جبکہ خیبر پختونخوا کے دیگر علاقوں میں بھی چاند نظر آیا۔صوبائی وزیر

اطلاعات شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ گورنر شاہ فرمان اور وزیراعلی محمود

خان آج گورنر ہاؤس میں نماز عید ادا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے بھر سے

شہادتیں موصول ہونے کے فیصلے کے تناظر میں عید منانے کا فیصلہ وزیراعلی

محمود خان نے کیا۔