139

سعودی سپریم کورٹ کی شہریوں کو آج شام شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت

Spread the love

ریاض(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک)

سعودی عرب کی اعلیٰ عدالت نے آج پیر کی شام 29 رمضان المبارک سنہ 1440ھ

کے شوال کا چاند دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی

سپریم کورٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے

سعودی باشندوں اور دیگر جملہ مسلمانوں سے اپیل کرتے ہے کہ وہ آج پیر کی

شام عید الفطر کا چاند دیکھیں۔ سعودی عرب میں قمری مہینوں کا چاند سپریم

کورٹ کی ہدایت پر دوربینوں کی مدد یا براہ روئیت سے دیکھنے کی ہدایت اور

ترغیب دی جاتی ہے۔ اگر کوئی شہری چاند دیکھتا ہے تو اسے مقامی عدالت میں

اپنا بیان ثابت کرنا ہوتا ہے، عدالت کا کہنا تھا رویت ہلال کمیٹیوں اور انفرادی سطح

پر چاند دیکھنا کار ثواب قرار دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے رویت ہلال میں مدد کرنا

نیکی اور پرہیز گاری کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے۔