167

شکار پورمیں ڈاکوئوں کی فائرنگ، ایس ایچ او، اے ایس آئی شہید،3 اہلکار زخمی

Spread the love

شکارپور(جے ٹی این آن لائن نیوز رپورٹر)

صوبہ سندھ کے ضلع شکار پور کے قریب کچے کے علاقہ بچال شاہ میں مقتول

رکشہ ڈرائیور کے ملزموں کو گرفتاری کرنے کےلئے جانےوا لی تھانہ لکی غلام

شاہ کی پولیس ٹیم پر پہلے سے گھات لگائے ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے

نتیجے میں ایس ایچ او غلام مرتضی میرانی، تھانہ لکھی غلام شاہ اور اے ایس آئی

ذوالفقار پہنور شہید جبکہ 3 اہلکار جہانزیب، صدام اور رسول بخش شدید زخمی

جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس کچے میں 4 روز قبل قتل ہونے والے

رکشہ ڈرائیور کے ملزمان کی گرفتاری کیلئے گئی تھی۔ واقعہ کے بعد پولیس کی

بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جس نے شہید پولیس افسروں کے جسد خاکی اور

زخمی اہلکاروں کو سکھر ہسپتال منتقل کیا اور علاقے کا گھیرائو کرکے سرچ

آپریشن شروع کر دیا،تاہم آخری اطلاعات تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی

جا سکی تھی، ادھر ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے زخمی پولیس اہلکاروں میں ایک کی

حالت تشویش ناک ہے۔ دریں اثنا ایڈیشنل آئی جی سکھر ڈاکٹر جمیل احمد نے بھی

ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی جبکہ انہیں بہتر سے بہتر علاج

فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔ پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن

میں بکتر بند گاڑیاں اور 200 پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جبکہ ڈاکوؤں کے

ٹھکانوں کو گرایا اور جلایا جارہا ہے۔