115

اپنے نام کیساتھ والد کا نام لگائیں قسمت چمکائیں، شیر میانداد

Spread the love

لاہور(جے ٹی این آن لائن شوبز رپورٹر)

نامور قوال شیر میانداد نے کہا ہے جن لوگوں کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہوتی

ہیں وہ پہاڑ جیسی مشکلات کا بھی سامنا کر جاتے ہیں، اگر کسی کی قسمت کا

ستارہ ڈوب رہا ہو تو وہ اپنے نام کے ساتھ اپنے والد کا نام لگا لے پھر دیکھے۔

گزشتہ روز میڈیا کےساتھ گفتگو میں انکا مزید کہنا تھا دنیا میں ماں اور باپ ایسی

ہستیاں ہیں جن کا کوئی نعم البدل نہیں، دونوں کا اپنی اولاد کے ساتھ پیار اور محبت

بے لوث اور لازوال ہوتا ہے۔ جن کے والدین زندہ ہیں انہیں دن رات ان کی خدمت

کرنی چاہیے۔ میں نے ایسے لوگوں کو دیکھا ہے جو مالی طور پر بالکل کمزور

تھے لیکن ماں باپ کی خدمت کرنے اور ان کی دعائوں سے انہوں نے دنیا میں

ترقی کی منازل طے کیں۔ جن لوگوں کے ساتھ ماں باپ کی دعائیں ہوتی ہیں وہ پہاڑ

جیسی مشکلات کا بھی سامنا کر جاتے ہیں اور کامیابی ان کامقدر ٹھہرتی ہے۔