51

دستخطوں کا کاروبار

Spread the love

ماسکو(جے ٹی این آن لائن مانیٹرنگ ڈیسک )

فطری امر ہے ہر شخص چاہتا ہے اس کے دستخط (سگ نیچر) دلکش،خوبصورت

اور منفرد ہوں، اس خواہش کو مد نظر ر کھتے ہوئے ایک روسی نوجوان طالبعلم

ایوان نے دستخط تجویز کرنے کی سہولیات پیش کی اور اب وہ لاکھوں میں کھیل

رہاہے ،لوگوں کی بڑی تعداد دستخط ڈیزائن کرانے آتی ہے اور رقم دے کر من

پسند دستخط بنواتی ہے، آن لائن سروس کے تحت ایوان تاجروں، منیجرز و دیگر

کاروباری اور مشہور شخصیات کیلئے دستخط تیار کرتے ہیں تو لوگ خوش ہوکر

اس کیلئے خطیر رقم ادا کرتے ہیں۔ایوان جب 20 سال کے ہوئے تو انہیں اپنا

پاسپورٹ بدلوانے کی ضرورت پیش آئی لیکن وہ اپنے پرانے دستخط سے اکتا

چکے تھے اور خوبصورت دستخط کی تلاش میں تھے۔ اس موقع پر خطاطی کی

ماہران کی ایک دوست نے ان کیلئے دستخط تیار کرکے دیئے اور اسے بنانے کا

طریقہ بھی سیکھایا، اس کے بعد ایوان کو دستخط تیار کرنیوالی کمپنی کھولنے کا

خیال آیاجسے اس نے عملی جامہ پہناتے ہوئے دونوں نے بعض دستخطوں کے

نمونے انسٹا گرام پر ڈالے اور چند سو ڈالر کمپنی کی تشہیر میں خرچ کئے۔ اگلے

12 گھنٹوں میں ان کے پاس پہلا کام آگیا اور کام اتنا بڑھا کہ انہیں ایک اور

ڈیزائنرخوش خط کو ملازمت پر رکھنا پڑا، دسمبر 2018 میں قائم ہونیوالی اس

کمپنی کی آمدنی اب 30 ہزار ڈالر سالانہ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔ یہاں ایوان

کی دوست اینستاسیا کیساتھ ساتھ مزید کئی خطاط کام کررہے ہیں جو خاص قسم کے

آٹوگراف جیسے دستخط بنا کر دیتے ہیں ۔رائٹ ٹائٹ کمپنی کے تحت اب روزانہ

تین سے چار آرڈر آرہے ہیں۔ روس کے علاوہ برطانیہ، جرمنی اور امریکہ سے

بھی لوگوں نے اپنے اپنے نام کے خوبصورت ڈیزائنر دستخط بنوانے کے آرڈر

دیئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

Leave a Reply